|
جمعرات, 19 نومبر 2009 06:14 |
چینی کے بحران کی طرف حکومت کی توجہ دلانا چاہتی ہوں۔ہمارے ملک میں مہنگائی ویسے ہی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ آج کل چینی کا بحران عروج پر ہے۔چینی 40 کے بجائے 75 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور اب تو یوٹیلٹی اسٹور پر بھی دستیاب نہیں ہے۔ہم یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اکثر شوگر ملیں حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کی ہیں ۔میں حکومت سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ شوگر مل مالکوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور کوئی ٹھوس اقدام کرے تاکہ چینی کی فراہمی ممکن ہوسکے اور عوام کو اس پریشانی سے نجات حاصل ہو۔ (ارم اشتیاق۔جامعہ کراچی)
|