بینر
 
بینر
پاکستان کی خودمختاری چھاپیے ای میل
جمعرات, 19 نومبر 2009 06:12
حکومت امریکہ سے اپنے مسائل کا رونا کیوں روتی ہے ہیں جبکہ ہم اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل حل کرنے کے بجائے الٹا ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہم اس کی ناجائز باتیں بھی مانیں۔اگر ہمارے اس کو اپنے مسائل بتانے کے بجائے اپنے ملک میں بیٹھ کر اپنے لوگوں سے حل کرائیں تو ہمارے مسائل انشاء اللہ ٰ ضرور حل ہو جائیں گے۔ اپنی قوم پر اپنے لوگوں پر یقین تو کریں، کیا ہماری قوم کسی قابل نہیں؟ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنوں پر بھروسا کریں دوسروں پر نہیں۔یہ حوصلہ ہی ہمیں ترقی دلائے گا۔ہمیں خودمختار ہونا ہے، ہمیں ایک ہونا ہے اور ایک مضبوط قوم بن کر ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔اگر ہمارے پاس بجلی کی کمی ہے تو اس مسئلے کو ہمیں اپنے ملک میں بیٹھ کر حل کرنا ہو گا۔ کوئی اور ہمارے مسائل حل کرنے نہیں آئے گا۔ہماری قوم میں ہمارے لوگوں میں بے انتہا قابلیت ہے۔میں اپیل کرتی ہوں کہ اپنے مسائل خود حل کریں تاکہ ہم باوقار قوم کہلائیں۔
(افشین اسد۔ کراچی)
 
 
 
بینر
بینر

پول

کیا پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہے؟