|
تیہتر کا آئین مکمل اصل حالت میں بحال نہیں ہو سکتا، اعتزاز احسن |
|
|
|
بدھ, 10 مارچ 2010 14:55 |
|
اسلام آباد ........................... بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججز تقرری کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں ہے جبکہ انیس سو تہتر کا آئین بھی مکمل طور پر اصل حالت میں بحال نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ بلڈنگ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ججز تقرری کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری خود نہیں کرے گا۔ اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سیاسی تقرریاں کی جائیں گی۔ سیاسی وابستگی کسی جج کیلئے نااہلیت نہیں ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمنٹ کو دیگر شعبوں میں بھی موثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اکتیس جولائی دو ہزار سات کا فیصلہ تاریخ ساز ہے، جس نے آمریت کے راستے میں گہری کھائی بنادی ہے۔ |