بینر
 
بینر
قومی اور صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں پر ہونیوالی ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری، دھاندلی کے الزامات چھاپیے ای میل
بدھ, 10 مارچ 2010 14:53
لاہور ................... قومی اور صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں پرہونے والی ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پنجاب کے کے حلقہ این اے ایک سو تئیس لاہور چھ، بہاولنگر کے حلقے پی پی دو سو چوراسی اور جھنگ کے حلقہ پی پی بیاسی میں ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے سے جاری ہے۔ تاہم حلقے این اے ایک سو تئیس لاہور چھ میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے دھاندلی کے الزامات عاید ہین۔ اس حلقے میں مجموعی طور پر ستاون امیدوار میدان میں ہیں جن مین اصل مقابلہ مسلم لیگ نواز کے محمد پرویز ملک ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار حافظ سلمان بٹ اور تحریک انصاف کے میا ں حامد معراج کے درمیان متوقع ہے۔ جب کہ صوبائی اسمبلی میں بہاولنگر کے حلقے پی پی دو سو چوراسی میں سترہ امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے پیپلز پارٹی کے کاشف نویدسمیت مسلم لیگ ق کے محمد عبداللہ وینس اور پندرہ دیگر امیدوار میدان میں ہیں ۔ جھنگ میں حلقہ پی پی بیاسی میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار میاں اعظم چیلا ، پیپلز پارٹی کے غضنفر عباس جبوانہ اور جماعت اسلامی کے ظفر جمال بلوچ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ حلقے میں ایک لاکھ تریپن ہزار آٹھ سو دس رجسٹرڈ ووٹرز کے لیئے ایک سو چھبیس پولنگ اسٹیشز اور تین سو انیس پولنگ بوتھ قایم کیئے گئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پی بی پچیس جعفرآباد ون پر بھی ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے ،حلقے کے اکسٹھ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور اکیس کو حسا س قرار دیا گیا ہے . ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر ناصر خان جمالی ،آزاد امیدوار میر عطاء اللہ بلیدی اور کسان خاتون مائی جوری سمیت انیس امیدوار میدان میں ہیں۔ پی بی پچیس جعفرآباد ون میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار آٹھ سو ستاون ہے۔ پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور کے مطابق دھاندلی کی روک تھام کے لئے نادرا کی دس رکنی ٹیم بھی شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کی گئی ہے۔
 
 
بینر
بینر

پول

کیا پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہے؟