|
جماعةالدعوة کی ٹمبر مارکیٹ پسرور میں حرمت رسول کانفرنس ،سینکڑوں افراد کا حرمت رسول کے لئے قربانیاں و شہادتیں پیش کرنے کا عزم |
|
|
|
منگل, 09 مارچ 2010 17:33 |
|
پسرور(محمد اعظم)جماعةالدعوة کی ٹمبر مارکیٹ پسرور میں حرمت رسول کانفرنس، سینکڑوں افراد کا حرمت رسول کے لئے قربانیاں و شہادتیں پیش کرنے کا عزم، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان، بھارت پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کر کے بغیر جنگ لڑے پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، انڈیا سن لے، دریاﺅں میں پانی نہیں ہو گا تو جنگ ہو گی، اپنے کھیت کھلیان برباد نہیں ہونے دیں گے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق جماعةالدعوة پسرور کے زیرانتظام گزشتہ روز ٹمبر مارکیٹ پسرور میں ایک بڑی حرمت رسول کانفرنس ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی کانفرنس سے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولٰنا غلام قادر سبحانی، جماعةالدعوة پسرور کے امیر مولٰنا محمد آصف، حبیب الرحمن و دیگر نے بھی خطاب کیا مولٰنا غلام قادر سبحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ہر مسلمان غازی علم دین شہید اور عامر چیمہ شہید بننے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ بھارتیو سن لو دریاﺅں میں پانی بہے گا یا خون کشمیری مسلمانوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھا جا سکتا ڈیموں سمیت کشمیر حاصل کریں گے جماعةالدعوة کے رہنما حبیب الرحمن نے کہا کہ مسلمان فرقہ واریت ترک کر کے متحد و بیدار ہو جائیں کشمیریوں کی مدد و حمایت جاری رکھیں گے |