بینر
 
بینر
ضمنی الیکشن،پولنگ کل ہوگی چھاپیے ای میل
منگل, 09 مارچ 2010 11:43
لاہور..............................  قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی دو، اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ پولنگ کل ہوگی۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو تئیس میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچاس امیدوار ہیں۔ ان میں سے تین امیدواروں مسلم لیگ ن کے پرویز ملک، تحریک انصاف کے حامد معراج اور جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ مسلم لیگ ق نے حافظ سلمان بٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جھنگ کے حلقہ پی پی بیاسی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ بہاولنگر میں حلقہ پی پی دو سو چوراسی اور جعفر آباد کے حلقہ پی بی پچیس پر بھی ضمنی الیکشن کل ہوں گے۔
 
 
بینر
بینر

پول

کیا پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہے؟