|
شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ ادا |
|
|
|
منگل, 09 مارچ 2010 11:42 |
|
لاہور........................... لاہور ماڈل ٹاوٴن خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ماڈل ٹاوٴن خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد آئی جی پنجاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا رہا ہے اور ان کا صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کی اطلاعات تھیں اور ٹارگٹ بننے والی ایس آئی اے کی عمارت کے گرد خندق کھودی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں اب بھی مال روڈ، ہائیکورٹ اور کنٹونمنٹ ایریا میں دہشت گردی کے خدشات ہیں۔طارق سلیم ڈوگر نے کہا کہ خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مقامی افراد کے تعاون سے تیار کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تفتیش کے لئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنا دی گئی ہے، اس سے پہلے پولیس لائنز میں آٹھ اہلکاروں عارف حسین، محمد عارف، غلام عباس، عزیز، منور عالم،اسلم، گلزار اور افضل حبیب کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ، ہوم سیکرٹری،کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ |