بینر
 
بینر
دہشتگردی کا آغاز مشرف دور میں ہوا، شہباز شریف چھاپیے ای میل
منگل, 09 مارچ 2010 11:36
لاہور...........................وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا آغاز مشرف کے دور حکومت میں ہوا جس کے نقصانات ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔لاہور میں جائے وقوعہ کا دورہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کے باعث اردگرد کے مکینوں کو پہنچنے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کے نقصان کی تلافی کی جائے گی ۔ دہشتگردی کا مسئلہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے ،کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی بہتر بنائے جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔اس سے قبل متاثرہ جگہ کا دورہ کرتے ہو ئے آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس سے غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع پر اہم عمارات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
 
 
بینر
بینر

پول

کیا پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہے؟