|
صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11مارچ کو طلب کرلیا |
|
|
|
پیر, 08 مارچ 2010 18:05 |
|
اسلام آباد ......................... صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس گیارہ مارچ جمعرات کو شام پانچ بجے طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس گیارہ مارچ جمعرات کو شام پانچ بجے طلب کرلیا، اجلاس حکومت کے تیسرے سال کا پہلا پارلیمانی سیشن ہوگا جس میں اہم قومی امور پر بحث اور قانون سازی متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق اجلاس اٹھارہ ترمیم کے مسودے کی منظوری کے پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ |