|
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیکورٹی معاملات پر رٹ دائر |
|
|
|
منگل, 09 فروری 2010 13:40 |
|
لاہور...........................محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے سیکورٹی معاملات پر عدم اطمینان کا ااظہار کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ درخواست دائر کر دی ہے۔ رٹ درخواست میں علی ظفر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں معاہدے کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جارہی تھی لیکن وفاقی حکومت اس پر موثر عمل درآمد نہیں کرر ہی اور ان کی نقل و حرکت میں بے جا مداخلت کر رہی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے رٹ درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے انیس فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ |