|
شیخ رشید پرحملہ:پنجاب اسمبلی اپوزیشن کاواک آؤٹ |
|
|
|
منگل, 09 فروری 2010 13:36 |
|
لاہور.................... پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے شیخ رشید پر حملے کے واقعہ کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے شیخ رشید کو منظر سے ہٹانے اور وزیر قانون نے الیکشن ملتوی کرانے کی سازش قرار دیا۔پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں جب راولپنڈی میں شیخ رشید پر حملے کی اطلاع ملی تو اپوزیشن نے چوہدری ظہیر احمد کی قیادت میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر کی قائم کردہ کمیٹی سے مذاکرات کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے۔چوہدری ظہیرالدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ شیخ رشید کو منظر سے ہٹانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیاستدانوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو جمہوریت کا تحفظ کیسے کرے گی۔وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ایوان میں خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور الیکشن ملتوی کرانے کی ایک سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ وہ انتخابی مہم چاردیواری کے اندر کرنے کی ہدایت کریں۔انہوں ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی ملوث عناصر کی نشاندہی کی جاسکے گی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران کورم ٹوٹنے پر اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ |