بینر
 
بینر
چین کی سرمایہ کاری میں دلچسپی چھاپیے ای میل
منگل, 09 فروری 2010 12:10
اسلام آباد................ چین نے پاکستان میں بنیادی سہولتوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چین کے صوبے زنگیان کی نائب گورنر نے اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیرمین سلیم مانڈی والا سے ملاقات کی۔ چینی وفد نے چار روزہ بین الاقوامی نمائش میں پاکستان سرمایہ کاروں کو مفت سٹال فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ نائب گورنر نے پاکستان میں بنیادی سہولتوں اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیرمین نے زراعت اور ازراعت پر مبنی صنعت میں چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے چینی وفد کو بتایا کہ پاکستان میں نئی سرمایہ کاری پالیسی کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چنی وفد نے ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور باہمی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
 
 
بینر
بینر

پول

کیا پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہے؟