|
لاپتہ افراد کا مقدمہ مقتول اہلکاروں کے خلاف درج |
|
|
|
منگل, 09 فروری 2010 12:01 |
|
اسلام آباد.................... سپریم کورٹ کے احکامات جاری ہونے کے بعد کراچی آپریشن کے دوران لاپتہ ہونیوالے ایم کیو ایم کے چھ افراد کے اغواءکے مقدمات کراچی پولیس کے چار مقتول پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انیس سو چھیانوے میں لاپتہ ہونے والے ظفراحمد ولد صغیر احمد کےاغوا کا مقدمہ ان کے بھائی امتیاز احمد کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا۔ جس میں دو پولیس اہلکاروں ذیشان کاظمی اور حیدر علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایک اور مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں ذیشان کاظمی اور حیدر علی کے ساتھ ساتھ مقتول پولیس اہلکاروں توفیق زاہد اور اکرم نیازی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ملزمان کئی برس پہلے قتل ہوچکے ہیں۔ ذیشان کاظمی کی لاش فیروز آباد سے برآمد ہوئی تھی جبکہ حیدر علی کو نامعلوم افراد نے سہراب گوٹھ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول پولیس ا ہلکار وں نے کراچی میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ |