بینر
 
بینر
حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے، لاہور ہائیکورٹ چھاپیے ای میل
پیر, 08 فروری 2010 18:37
لاہور.............…لاہورہائی کور ٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست میں بیرسٹر اقبال جعفری نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ امریکی عدالت نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو مجرم قراردیاہے لہذا حکومت پاکستان کو ہدایت کی جائے کہ وہ امریکی عدالت پرعدم اعتمادکااظہارکرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی اورقانونی اقدامات اٹھائے۔ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے دائر درخواست کونمٹادیا۔
 
 
بینر
بینر

پول

کیا پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہے؟