|
بلیک واٹر، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی |
|
|
|
پیر, 08 فروری 2010 18:29 |
|
اسلام آباد .................. قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ امریکی سفارت خانے اور انٹیلی جنس اداروں سے تفصیلی مشاورت کے بعد بلیک واٹر کے متعلق جامع رپورٹ تیار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اب تک جمع کی جانے والے اطلاعات اور شواہد کی بنیا د پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلیک واٹر نامی کوئی تنظیم پاکستان میں موجود نہیں ہے ۔ اس موقع پر کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ یہ لوگ اگر بلیک واٹر نہیں تو پھر کون ہیں قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔ اجلاس میں نادرا کو ہدایات جاری کی گئیں کہ غیر قانونی تارکین وطن جو ازخود اپنی رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے ۔ |