|
جامعہ کراچی میں میرٹ کا قتل تعلیمی اداروں کو تباہ کرنیکی سازش ہے ، مہاجر قومی موومنٹ |
|
|
|
منگل, 17 جنوری 2012 09:57 |
کراچی(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما کامران رضوی نے جامعہ کراچی میں میرٹ کے خلاف داخلوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں حکومت اور حکومتی حلیف جماعتوں کی جانب سے میرٹ کا قتل کراچی کے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر قابل اور ذہین طلبہ کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیا جائیگا۔ مہاجر قومی موومنٹ جامعہ کراچی کے اساتذہ کے موقف کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے ذہین اور قابل طلبہ کا آگے آنا ضروری امر ہے ۔دریں اثناء مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا حکومتی ہٹ دھرمی ہے اگر حکومتی شخصیات ملک کے آئین و قانون کا احترام نہیں کریں گی تو ملک کا نظام کیسے چلے گا ؟ ۔ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں حکومت کو ایک سے زائد بار مہلت دی لیکن حکمرانوں کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم گیلانی کو توہین عدالت کارروائی کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری ہوا۔
|