خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
پنجاب یونیورسٹی نے 08 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں چھاپیے ای میل
پیر, 16 جنوری 2012 19:32
لاہور (پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )پنجاب یونیورسٹی نے صائمہ شمس دختر شمس الدین کو اردو کے مضمون میں ان کے ”اردو غزل میں مرگ و حیات کا تصور “ کے موضوع پر، مجاہد حسین بخاری ولد یوسف علی شاہ کو کیمسٹری کے مضمون میں ان کے ”پائیریمیڈین سے ماخوذ مرکبات کی تیاری، شناخت اور ان کا حیاتیاتی مطالعہ “ کے موضوع پر، طارق مجید ولد عبدالمجید کو اردو کے مضمون میں ان کے ”اردو نثر کے فروغ میں پنجاب کے دینی مدارس کا کردار (1947ءتا 2000ئ) “ کے موضوع پر، احمد اعجاز ولد چوہدری محمد اسحاق کو پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے ”مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیاءمیں امریکہ کے دفاعی مفادات 1990ء۔ 2002ء“ کے موضوع پر، سیدہ سلمی حسن دختر سرفراز حسن کو اپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے ”عمدہ اور ناقص تعلیمی کارکردگی کے نفسیاتی اور معاشرتی عوامل کا مطالعہ “ کے موضوع پر، محبوب اقبال ولد بشیر الدین کو زووالوجی کے مضمون میں ان کے ”ڈھوک پٹھان پنجاب پاکستان سے کھر بردار رکازوں کے دانتوں کی شباہت اور درجہ بندی کا مطالعہ “ کے موضوع پر، فرقان احمد ولد سبحان احمد کو اسلامیات کے مضمون میں ان کے ”تصور توبہ ۔ سامی ادیان کا تقابلی مطالعہ “ کے موضوع پر اور بشری دختر کرم دین کو ریاضی کے مضمون میں ان کے ”بی سی سی / ویک بی سی سی الجبروں کی تشکیلی ساخت اور آئیڈیلز “ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔ مذکورہ سکالرز نے اپنے مقالہ جات بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر تحسین فیراقی، پروفیسر ڈاکٹر حامد لطیف صدیقی، ڈاکٹر ضیاءالحسن، پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسنات، پروفیسر ڈاکٹر روحی خالد، پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ڈاکٹر غلام علی خان اور پروفیسر (ر) ڈاکٹر شعبان علی بھٹی کی زیرنگرانی مکمل کیے تھے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے