خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
جامعہ کراچی : وی سی کیلئے3نام منتخب،حتمی منظوری کیلئے گورنر کو بھیجے جائینگے چھاپیے ای میل
پیر, 16 جنوری 2012 08:06

کراچی( پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام )جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کے تقرر کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز اتوار 15 جنوری کو چارٹر انسپکشن کمیٹی کے دفتر میں ہوں گے۔ انٹرویو کے لئے 11 امیدواروں کو مدعو کیا گیا جن میں اہم امیدواروں میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر، جامعہ کراچی کے سابق پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد اخلاق، ڈین آف مینجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر ابوزرواجدی، ڈین آف آرٹس ڈاکٹر ظفر اقبال، مین کیمپس کی پرووائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، گلستان جوہر کیمپس کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر ناصر خان اور دیگر شامل ہیں۔ درخواست نہ دینے کے باعث جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا نام انٹرویو فہرست میں نہیں ہے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت 5 جنوری کو پوری ہو چکی ہے اور اس وقت وہ تاحکم ثانی اس عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر کی تلاش کیلئے قائم تلاش کمیٹی کے ذرائع کے مطابق انٹرویو میں انتظامی صلاحیت، تجربہ اور کارکردگی کو اہمیت دی جائے گی جس میں پہلا نمبر ڈاکٹر محمد قیصر کا ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسرے نمبر ڈاکٹر اخلاق احمد اور تیسرے نمبر پر ڈاکٹر ابوزرواجدی اورڈاکٹر ظفر اقبال ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین نام گورنر سندھ کو بھیجے جائیں گے۔ ڈاکٹر قیصر کے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بننے کی صورت میں صدر مملکت سے ان کے لئے منظوری حاصل کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ صدر مملکت آصف زرداری اس وقت وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔ ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ گورنر سندھ تین ناموں پر اتفاق نہ کریں اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی اسامی ازسرنو مشتہر کرنے کے احکامات دیں اور نئے وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر پیرزادہ قاسم تاحکم ثانی کام کرتے رہیں ادھر یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ جامعہ کراچی کے انتظامی معاملات اور امن وامان کو بہتر بنانے اور وہاں طویل عرصے سے جاری بدنظمی کو روکنے کیلئے تلاش کمیٹی ڈاکٹر عبدالوہاب کا نام بھی گورنر کو بھیج سکتی ہے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے