خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
جامعہ کراچی میں پرو وائس چانسلر کو دیا گیا گریڈ 22 واپس نہیں ہوسکا چھاپیے ای میل
بدھ, 04 جنوری 2012 14:14
کراچی( پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)جامعہ کراچی میں پرو وائس چانسلر کو خلاف ضابطہ طور پر دیا گیا گریڈ 22 ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں ہوسکا ہے۔ یہ گریڈ سلیکشن بورڈ اور گورنر سندھ کی منظوری کے بغیر دیا گیا، جس سے جامعہ کراچی پر مالی بوجھ پڑا ہے۔ توقع تھی کہ سلیکشن بورڈ کی روشنی میں دسمبر میں سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کرکے میرٹ پر امیدواروں کو 22 گریڈ دے دیا جائے گا اور غیرقانونی طور پر دیا گیا 22 گریڈ واپس لے لیا جائے گا مگر دسمبر میں سنڈیکیٹ کا اجلاس نہیں ہوسکا اور موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی مدت ملازمت ختم ہونے میں محض دو روز باقی رہ گئے ہیں۔ ڈیڑھ سال قبل گلستان جوہر کیمپس کے پرو وائس چانسلر ناصر خان کو ریٹائرمنٹ سے قبل 22 گریڈ دے دیا گیا جس پر گورنر ہاؤس نے بھی خاموشی اختیار کر لی، بعدازاں چند ماہ قبل مین کیمپس کی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ نے اس پر احتجاج کیا تو انہیں بھی 22 گریڈ دیدیا گیا۔ بعدازاں ڈاکٹر شاہانہ تو سلیکشن بورڈ میں شریک بھی ہوئیں لیکن گلستان جوہر کیمپس کے پرو وائس چانسلر ریٹائر ہونے کے باعث سلیکشن بورڈ میں شریک نہیں ہوسکے۔ دونوں پرو وائس چانسلرز کی دو سالہ مدت رواں سال مارچ میں پوری ہوجائے گی جس کے بعد امکان ہے کہ جامعہ کراچی میں ایکٹ کے مطابق صرف ایک ہی پرو وائس چانسلر مقرر ہوگا۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے