|
مارکس شیٹ کی فیسوں میں خورد برد روکنے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم |
|
|
|
ہفتہ, 31 دسمبر 2011 10:41 |
کراچی(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)جامعہ کراچی میں مارک شیٹ کے حصول کی فیسوں میں خورد برد اور جعلسازی روکنے کے لئے اوریکل سسٹم رائج کرکے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے ۔جس سے جامعہ کراچی کو سالانہ 25 سے 30 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔اس سلسلے میں مارک شیٹ کے حصول کے لئے کمپیوٹر ائزڈ واوٴچر جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ عام فیس پر ارجنٹ اور فوری مارک شیٹ نکلوائی جاتی ہیں جس سے جامعہ کراچی کو مالی نقصان ہورہا ہے اور عملہ ان مارک شیٹ کے عمل میں مصروف رہتا ہے جس سے روز مرہ کے کام میں تاخیر ہوتی ہے۔اس سسٹم کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ واؤچر جاری کیا جائے گا اور فیسوں کے عمل کے ساتھ ساتھ مارک شیٹ کے اجراء کو بھی شفاف بنایا جائے گا۔اس کام کے لئے ایک مانیٹرنگ سیل بنا دیا گیا ہے اور جمع ہونے والی فیس کا ایک واؤچر اس مانیٹرنگ سیل کو فراہم کیا جائے گا ۔اس طرح عام فیس پر ارجنٹ مارک شیٹ حاصل کرنے کے عمل کی جعلسازی کو روکا جاسکے گا ۔
|