خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
وائس چانسلر جامعہ کراچی کی مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی، ڈاکٹر پیرزادہ کے نام پر تذبذب چھاپیے ای میل
جمعرات, 29 دسمبر 2011 13:59
کراچی(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور تاحال تلاش کمیٹی وائس چانسلر کے امیدواروں کا انٹرویو کر کے انہیں حتمی شکل نہیں دے سکی ہے۔ تلاش کمیٹی نے وائس چانسلر کے امیدواروں کے لئے انٹرویوز کے لئے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی ہے اور کمیٹی موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ کا نام شامل کرنے پر تذبذب کا شکار ہے کہ کس طرح ان کا نام درخواست دینے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل کرے۔ گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق تلاش کمیٹی کی مشکلات کے پیش نظر موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کو بطور وائس چانسلر چار سال کے بجائے مختصر مدت کے لئے توسیع دے دی جائے گی جس کے بعد تلاش کمیٹی اجلاس منعقد کر کے امیدواروں کا انٹرویو کرے گی اور تین نام گورنر کو پیش کرے گی گورنر ان تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی بطور وائس چانسلر مشکلات اس وقت بڑھیں جب جامعہ کراچی میں پہلے ایک پرو وائس چانسلر اور پھر دو پرو وائس چانسلرز کا تقرر ہوا۔ ان کا پہلا چار سالہ دور تسلی بخش رہا تاہم دوسرے دور میں ڈاکٹر اخلاق کو پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا اور پھر یونیورسٹی ایکٹ کے برخلاف دو پرو وائس چانسلرز مقرر کر دیئے گئے جس سے صورتحال بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوگئی۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے