|
جامعہ کراچی: ایم اے فائنل کے نتائج میں 6/ماہ کی تاخیر |
|
|
|
بدھ, 28 دسمبر 2011 12:24 |
کراچی(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے تحت منعقدہ ایم اے کے سالانہ امتحانات کے نتائج 6/ماہ کی تاخیرکاشکارہوگئے ہیں، جامعہ کراچی کا شعبہ امتحانات ایک بار پھر نتائج کے بروقت اجرأ میں ناکام ہوگیا ہے، نتائج کے اجرأ میں تاخیرکے سبب ایم اے کا امتحان دینے والے ہزاروں طلبا و طالبات میں بے چینی پائی جاتی ہے اور طلبا و طالبات نتائج کے اجرأ کے لیے شعبہ امتحانات کے چکرکاٹ رہے ہیں تاہم انہیں کوئی تسلیم بخش جواب دینے کو بھی تیارنہیں ہے،واضح رہے کہ یہ ایم اے کے سالانہ امتحانات جون/ جولائی میں منعقد ہوئے، معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی کے کئی شعبہ جات کے ممتحن نے کاپیاں جانچ کرشعبہ امتحانات کے حوالے ہی نہیں کی ہیں، مزید برآں جن مضامین کی کاپیاں جانچ کر شعبہ امتحانات کے حوالے کر دی گئی ہیں شعبہ امتحانات ان کاپیوں کی ٹیبولیشن کا کام تفویض کیے جانے کا فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہے اور اس حوالے سے یہ طے کیا جا رہا ہے کہ یہ کاپیاں کن اساتذہ کو ٹیبولیشن کے لیے دی جائیں جس کے باعث ان مضامین کے نتائج بھی تاخیرکا شکار ہور ہے ہیں جن کی کاپیاں جانچ کے عمل سے نکل چکی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین کی ایم اے کی کاپیاں تاحال جانچ کر شعبہ امتحانات کے حوالے نہیں کی گئی ہیں، دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے تحت جاری ڈگری کلاسزکے امتحانات میں ویجی لینس کے معاملے پر یونیورسٹی اورکالج کے اساتذہ کے مابین اختلاف پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث ویجی لینس کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور جامعہ کراچی کے اندر کھلے عام نقل ہو رہی ہے اور دوران امتحانات ویجی لینس کا نظام غیرفعالیت کاشکار ہورہا ہے۔
|