خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
کے ایم ڈی سی کی نشستوں میں اضافہ، طلبہ نے نجی میڈیکل کالجوں سے داخلے منسوخ کرالئے چھاپیے ای میل
بدھ, 28 دسمبر 2011 12:23
کراچی(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس کی 150 اور بی ڈی ایس کی 50 نشستوں میں اضافے سے کراچی کے نجی میڈیکل کالجوں میں داخل درجنوں طلبہ نے اپنے داخلے منسوخ کرا کر فیس واپس لینے کے لئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔ کے ایم ڈی سی میں پہلے ایم بی بی ایس کی 100 اور بی ڈی ایس کی 50 نشستیں تھیں جو اب بڑھ کر 250 اور 100 ہوگئی ہیں۔ ان نشستوں پر داخلے رواں سال دیئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ طلبہ جن کے داخلے پہلے نجی میڈیکل کالجز میں ہوگئے تھے لیکن کے ایم ڈی سی میں نشستوں کے اضافے کے باعث ان کے نام بھی میرٹ لسٹ میں آ گئے ہیں ان کی بڑی تعداد نے نجی میڈیکل کالجز سے اپنے داخلے منسوخ کرا کے فیس کی واپسی کے لئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔ نجی میڈیکل کالجز میں امیدواروں سے پہلے سال 5 سے 6 لاکھ روپے فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ اوورسیز کے نام پر نشستوں کی فیس اور زیادہ ہے۔ کے ایم ڈی سی کے پرنسپل ڈاکٹر وقار حسین کاظمی نے کہا کہ نشستوں میں اضافے سے کراچی کے شہریوں کا فائدہ ہوا جبکہ نجی میڈیکل کالجز کا اس پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی میں مزید نشستوں کے اضافے کی کوشش جاری رکھی جائے گی جبکہ اسے یونیورسٹی بنانے کا عمل تیز کیا جائے گا۔ لیاقت میڈیکل کالج اینڈ ڈینٹسٹری اور دارالصحت اسپتال کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ یہ طے ہوچکا ہے کہ جن طلبہ کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے ہو جائیں گے ان کی فیس واپس کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز کم ہیں اور امیدوار زیادہ لہٰذا کے ایم ڈی سی کی نشستوں میں اضافے کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے