خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر سرچ کمیٹی تذبذب میں مبتلا چھاپیے ای میل
پیر, 26 دسمبر 2011 13:27

کراچی(پاک میڈیا اپ ڈیٹس تعلیمی صفحہ )ملک کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے میں سرچ کمیٹی تذبذب کا شکار ہوگئی ہے اور موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی دوسری 4 سالہ مدت کے خاتمے میں محض 10 روز باقی رہ گئے ہیں اور سرچ کمیٹی تاحال وائس چانسلر کے امیدواروں کا اجلاس نہیں کر پائی۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی مدت 5 جنوری 2012ء کو ختم ہو جائے گی۔ سرچ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری تھا کہ سرچ کمیٹی کے ایک رکن کی طرف سے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا نام بھی امیدواروں میں شامل کر لیا گیا جس پر اعتراض ہوگیا کہ ڈاکٹر پیرزادہ نے درخواست ہی نہیں دی تو ان کا نام کیسے درخواست دینے والے امیدواروں کے ساتھ شامل کر لیا گیا، جب ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید تیسری مدت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں تو ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کو بھی درخواست دینا چاہئے تھی اس طرح ان کا نام شامل کرنے سے تقرری کا سارا عمل مشکوک ہو جائے گا۔ بعدازاں اراکین نے سرچ کمیٹی کے سربراہ 76 سالہ ڈاکٹر ایس ایم قریشی کو بطور چیئرمین چارٹر انسپکشن کمیٹی فارغ کئے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا اور اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔ سرچ کمیٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر تو اجلاس بلا لیا اور ڈاکٹر مسعود حمید کی وائس چانسلر کی تقرری بھی کر دی مگر سرچ کمیٹی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے معاملے میں تاحال تذبذب کا شکار ہے کہ اجلاس جنوری کے پہلے عشرے میں یا دوسرے عشرے میں بلایا جائے اور ڈاکٹر پیرازدہ قاسم کا نام پر فیصلہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ڈاکٹر پیرزادہ کی مدت ختم ہونے کے بعد عارضی چارج مین کیمپس کی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ کو دے دیا جائے اور پھرسرچ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے یا پھر مختصر عرصے کے لئے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لئے درخواست دینے والوں میں جن تین ناموں کو حتمی کئے جانے کا امکان ہے ان میں ڈاکٹر محمد قیصر، ڈاکٹر ابوذر واجدی اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے