|
پشاورمیں پولیس چوکی کے قریب خود کش دھماکہ3 افراد ہلاک ،متعدد زخمی |
|
|
|
پیر, 30 جنوری 2012 20:44 |
پ شا ور (پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)پخہ غلام میں پولیس چوکی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادہلاک اور کئی زخمی ہوگئے اور دھماکے میں زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیںاور دھماکہ پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام میں واقع ایک زیر تعمیر گھر میں ہواجس میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبولینسوں کے ذریعے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اورذرائع کے مطابق خود کش دھماکہ کالعدم تنظیم انصاراسلام کے امیر حاجی اخونزادہ کے زیر تعمیر گھر میں ہوااور اس حادثے میں زخمی مزدور اوربچے بھی شامل ہیں
|