خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
ايبٹ آباد: ملبے تلے دبے مزدوروں کو تا حال نہ نکالا جا سکا چھاپیے ای میل
جمعرات, 26 جنوری 2012 13:20
يبٹ آباد(پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام) ايبٹ آباد کے نواحي علاقے ميں کان حادثے کے بعد اب تک مزدوروں کو نکالنے کے لئے ضلعي انتظاميہ کي جانب سے مشينري نہيں پہنچائي جاسکي بھاري پہاڑي تودے کے نيچے22گھنٹوں بعد زندگي کي اميد دم توڑتي جارہي ہے. گزشتہ روز ايبٹ آباد کے نواحي علاقے بٹ کنالہ ميں فاسفيٹ کي کان ميں کام کرنے والے 10 کان کن کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک بڑا پہاڑي تودا گر گيا جس سے دس کان کن ملبے تلے دب گئے. واقعے کو 22 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گيا ليکن اب تک ملبے تلے دبے ہوئے کان کنوں کو نہيں نکالا جاسکا ، ملبے تلے دبے ہوئے تمام مزدوروں کي ہلاکت کا خدشہ ظاہر کيا جارہا ہے اورزندگي کے آثار کم سے کم ہوتے جارہے ہيں . مقامي لوگ بيلچے، پھاو?ڑے اور گيتي کي مدد سے لوگوں کو نکالنے کي کوشش کررہے ہيں، راستہ انتہائي خطرناک اور دشوارگذارہے جس کي وجہ سے يہاں تک رسائي ايک مشکل کام ہے ليکن اب تک انتظاميہ کي جانب سے مٹي کا تودہ ہٹانے کے لئے بھاري مشنري اور ريسکيو اہل کار نہيں پہنچے. اسسٹنٹ ڈائريکٹر منرل ڈيپارٹمنٹ محمد رياض کے مطابق علاقے ميں غير قانوني کان کني کو روکنے کے لئے پوليس اور منرل ڈيپارٹمنٹ کي چيک پوسٹ قائم کي جارہي ہے. کمشنر ہزارہ ڈويڑن نے واقعے کي انکوائري کے ليے ايڈشنل کمشنر غفور بيگ کو انکوائري افسر مقرر کرديا ہے.
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے