|
نوشہرہ:عارضہ قلب ميں مبتلا ايک سالہ عمارہ علاج کيلئے امداد کي منتظر |
|
|
|
بدھ, 25 جنوری 2012 11:55 |
نوشہرہ(پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)نوشہرہ کے علاقے پيرپيائي سے تعلق رکھنے والي دل کے عارضے ميں مبتلا ايک سالہ عمارہ کا خاندان انتہائي غربت کي وجہ سے اس کا علاج کرانے سے قاصراورامداد کا منتظر ہے. ايک سالہ عمارہ مسکان پيدائشي طور پر دل کے عارضے ميں مبتلا ہے، اس کے دل ميں ڈيڑھ انچ کا سوراخ ہے. ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچي کا اگر کسي اچھے اسپتال ميں علاج کيا جائے تو وہ ٹھيک ہوسکتي ہے، اس کے علاج پر دو سے تين لاکھ کا خرچہ آئے گا. ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچي کے دل ميں جو سوراخ ہے يہ چھوٹے سائز کا ہيجس کا علاج ممکن ہے، ليکن اس کا علاج بڑے اسپتال ميں ہوگا. اس کے علاج پر دو سے تين لاکھ روپے خرچہ آسکتا ہے.بچي کے والدين انتہائي غربت ميں زندگي گزاررہے ہيں. دونوں کواليفائيڈ ہونے کے باوجو د سرکاري نوکري کے لئے در در کي ٹھوکريں کھاتے رہے تاہم انہيں نوکري نہ مل سکي. عمارہ کي والدہ اہل محلہ کے کپڑوں کي سلائي کرکے دو وقت کي روٹي کماتي ہے. اس کي والدہ اپنے سامنے تڑپتے ہوئے نہيں ديکھ سکتي. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ اس کے معصوم بچي کا علاج کرايا جائے.
|