خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
کوہاٹ، اغواء کئے گئے10 اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں چھاپیے ای میل
پیر, 09 جنوری 2012 14:23
کوہاٹ(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری سے 25 دسمبر کو اغوا کئے گئے 10 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں، ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں شدت پسندوں نے پچیس دسمبر کی رات کو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 شدت پسند مارے گئے تھے، جھڑپ کے دوران شدت پسندوں کے قاری محبوب گروپ نے 10 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا، جن کو آج قتل کردیا گیا۔ مقتول اہلکاروں کی لاشیں آج صبح ڈبوری کے پہاڑی علاقے کنڈاؤ سے مل گئی ہیں جنہیں ہیڈ کوارٹر کلایا منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے قبول کرلی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جائے واردات پر سرچ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے