|
پاک امریکا باضابطہ مذاکرات آج لندن میں ہونگے |
|
|
|
جمعرات, 23 فروری 2012 06:50 |
لندن (عبدالسلام محمدی سے)وزیر خارجہ حنار بانی کھر اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج لندن میں ہونگے ۔پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ برسلز سے اور سفیر شیری رحمان لندن پہنچ گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح کے مذکرات آج سہہ پہر لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے ہونگے ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں نئے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور امریکا میں پاکستان سفیر شیر ی رحمان بھی شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں امریکی مداخلت اور پاکستان کی خودمختاری کے احترام کو یقینی بنانے کے معاملے کو پورے زور و شور سے اٹھایا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے پارلیمنٹ کا مشترکہ جلد بلانے پر بھی زور دیا جائے گا ۔ |