|
محمدعامر25فروری کوپاکستان پہنچیں گے |
|
|
|
جمعرات, 02 فروری 2012 21:01 |
لندن(پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)آئی سی سی کی جانب سے پانچ سالہ پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ باﺅلرمحمدعامر25 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ کرپشن اوردھوکہ دہی میں سزا یافتہ محمد عامر کو گزشتہ روز برطانیہ کے فلاحی مرکز سے رہا کر دیا گیا ہے، جہاں وہ برطانوی کی عدالت کی جانب سے کرپشن اوردھوکہ دہی کے الزام میں چھ ماہ کے لئے قید تھے۔ذرائع کے مطابق محمد عامر 25 فروری کو لاہور پہنچیں گے جہاں کچھ دن قیام کے بعد وہ گوجر خان میں اپنے آبائی گاو¿ں چنگاں بنگیال جائیں گے۔
|