|
بھارتی سپریم کورٹ نے 122 ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے |
|
|
|
جمعرات, 02 فروری 2012 20:54 |
نئی دہلی (پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)بھارتی سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزام میں 122 ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں جبکہ وزیر داخلہ چدم برم کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔یہ تمام لائسنس 2008 ءمیں حکومت کی جانب سے کوڑیوں کے مول فروخت کیے گئے تھے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس سنگھوی نے 2008 ءمیں جاری کیے گئے تمام لائسنس منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ لائسنس کے اجرا ءکیلئے نئے سرے سے اقدامات کیے جائیں۔ یار دہے کہ اس کرپشن سکینڈل میں حکومتی خزانے کا 40 ارب کا نقصان ہوا تھا۔
|