|
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کی افغان صدر سے ملاقات |
|
|
|
بدھ, 01 فروری 2012 19:17 |
کابل(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)وزیرخارجہ حناربانی کھر نےکابل میں افغانستان کے صدرحامد کرزئی سےملاقات کی ۔ اُن کا کہنا تھا افغانستان کی تعمیر وترقی کیلئے پاکستان ہر ممکن تعاون کرتارہےگا۔افغان صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،خطے کی صورتحال،دوطرفہ تعلقات اور دیگراہم امور زیربحث آئے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھاپرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان کو آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان ہرممکن تعاون کرتا رہے گا۔افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے بہترین تعلقات کاخواہاں ہے۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔
|