|
قطر میں طالبان رہنماﺅں سے امریکی عہدیداروں کی ملاقات، اعتماد سازی اور قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو، طالبان رہنماء پاکستان سے قطر گئے |
|
|
|
اتوار, 29 جنوری 2012 18:26 |
نیویارک(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )قطر میں طالبان رہنماؤں کی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں جس دوران اعتماد سازی کے اقدامات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔ایک امریکی اخبارنے کابل میں طالبان عہدیداروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کچھ روز قبل قطر پہنچنے والے طالبان کے وفد نے امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا آغازکر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان اور امریکی افسران کے درمیان ملاقاتوں میں اعتماد سازی کے اقدامات اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی تاہم کابل میں موجود طالبان رہنماؤں نے بات چیت کو امن مذاکرات کا نام دینے سے گریز کیا۔ سابق طالبان رہنما مولوی قلم الدین کے مطابق فی الحال امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے امن مذاکرات نہیں ہورہے اوریہ بات چیت گوانتاموبے سے افغان قیدیوں کی رہائی کیلئے کی جارہی ہے جبکہ بات چیت کے بعد پانچ اہم طالبان رہنماؤں کو وقفے وقفے سے رہا کیا جائے گا جس کے جواب میں طالبان ایک امریکی فوجی کو رہا کریں گے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قطرمیں ہونے والی ملاقاتوں میں اہم طالبان رہنماؤں کو مارنے یا پکڑنے کی نیٹو پالیسی میں تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق طالبان رہنما قطر جانے کیلئے پاکستان سے جہازپرسوار ہوئے جس کا مطلب ہے قطر مذاکرات کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے
|