|
جعلی عاملوں کا مشکوک کردار |
|
|
|
پیر, 17 اکتوبر 2011 16:00 |
|
مکرمی! جعلی عاملوں اور پیروں نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا جیسے اپنا پیشہ بنا لیا ہے۔ پہلے تو جادو ٹونے ٹوٹکوں کی صورت میں یہ لوگوں کو بیوقوف بنا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔ اب موقع کا مزید فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے عوام الناس کو بیوقوف بنانے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ڈینگی جیسے خطرناک وائرس نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ جدید دور کی سائنس بھی اس خطرناک وائرس کا کچھ نہیں کر سکی۔ مگر ان عاملوں نے ڈینگی وائرس کے خلاف علاج دریافت کر لیا ہے۔ ان عاملوں کا کہنا ہے کہ پڑھا ہوا نمک‘ مختلف جڑی بوٹیوں کا استعمال ڈینگی کے مکمل علاج کی ضمانت ہے۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عاملوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے جو لوگوں کو گمراہ کر کے محض دولت کی خاطر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ خدارا اپنی زندگیوں کو ان عاملوں کے ہاتھوں تباہ مت کریں کیونکہ خدا کی یہ نعمت صرف ایک بار میسر آتی ہے۔ (فاطمہ حنیف - سٹوڈنٹ آف ماس کمیونیکیشن گریژن یونیورسٹی لاہور کینٹ)
|