خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
مجاہدین کاسوپور پولیس سٹیشن پر حملہ گرینیڈ اور بارودی سرنگ کے دھماکوں سے9 اہلکار زخمی چھاپیے ای میل
پیر, 30 جنوری 2012 16:37
سرینگر ( پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے سوپور پولیس سٹیشن پر ہلہ بول دیا  گرینیڈ اور بارودی سرنگ کے دھماکوں سے9 اہلکار زخمی  5 کی حالت تشویشناک پانپور میں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے دوسرے روز بھی جاری رہے  مکمل ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند  ٹریفک معطل رہی  چھانہ پو رہ میں 55سالہ شہری ترسیلی لا ئن چھو جا نے سے موت کی آغوش میں چلا گیا 2سال قبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان طالب علم وامق فاروق کی برسی آج منائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں مجاہدین کے پولیس سٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 9 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 5کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال پہنچادیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن سوپور کے نزدیک سڑک پر پہلے ایک ہینڈ گرینیڈ پھینکا اور بعد میں جب پولیس اہلکار وہاں معائنہ کرنے کیلئے آئے تو وہاں پہلے سے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 9اہلکار بری طرح زخمی ہوئے جن میں سے 5کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ گرینیڈ اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں تھانے کی عمارت محفوظ رہی اس سے قبل ہی تھانے سے ملحقہ گلی میں بغیر نمبر پلیٹ ایک موٹرسائیکل کھڑا کیا گیا جس میں بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی غور طلب بات یہ ہے کہ جس جگہ موٹرسائیکل کھڑا کیا گیا وہاں سی آر پی ایف بنکر بھی ہے اس گلی میں عام لوگوں کی آمدورفت منع ہے اگرچہ یہاں تحصیلدار سوپور کی رہائش گاہ اور ایس ڈی ایم آفس بھی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اہلکاروں نے گلی میں کھڑے موٹر سائیکل پر توجہ نہیں دی ۔ مجاہدین کی طرف سے جونہی گرینیڈ پھینکا گیا اہلکار فوراً جائے وقوعہ کی طرف بھاگے اسی دوران موٹرسائیکل میں نصب بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر 9اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پانپور میں نوجوان کوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال رہی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ ہڑتال و احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک معطل رہی جبکہ کاروباری مراکز بھی بند رہے پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران گلی کوچوں سے پولیس و فورسز پر پتھراﺅ بھی کیا گیاجس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔واضح رہے کہ پانپور کے ایک نوجوان بلال احمد صوفی ولد بشیر احمد صوفی کو دو روز قبل پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے کھٹوعہ جیل منتقل کیا جس پر مقامی آبادی سراپا احتجاج ہے ۔ ادھر خان کا لونی چھا نہ پو رہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 55سالہ شہری ترسیلی لا ئن چھو جا نے کے نتیجے میں مو ت کی آغو ش میں چلا گیا۔اطلاعات کے مطابق خان کالونی چھانہ پورہ سے تعلق رکھنے والا 55سالہ جلال الدین لاوے ولد عبدالرزاق نمائش گاہ سرینگر کے نزدیک طارق کمپلیکس میں معمو ل کے مطا بق چو کیداری کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ مبینہ طو ر ترسیلی لائن کو چھو گیا ۔بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ بے ہوش ہوگیا اور اسی حالت میں دم توڑ گیا ۔ دوسری جانب دو سال قبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان طالب علم وامق فاروق کی برسی آج منائی جائے گی۔ رعناواری کا معصوم طالب علم 2 وامق فاروق سال قبل31جنوری کو پولیس کی طرف سے مبینہ پھنکے گئے ٹیر شل سر میں لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا تھا۔اس دوران لواحقین کے مطابق وامق فاروق کی دوسری برسی کے سلسلے میں انکے قبرستان پر فاتحہ خوانی ہوگی جبکہ گھر میں بھی ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے علاوی سیول سوسایٹیز سے وابستہ لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے