|
بھارت بامعنی مذاکرات کےلئے سنجیدہ نہیں،حریت کانفرنس کے 8 نکاتی فارمولے پر تاحال غور نہیں ہوا:سید علی شاہ گیلانی |
|
|
|
پیر, 16 جنوری 2012 16:31 |
سرینگر(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) چیئرمین حریت کانفرنس سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت بامعنی مذاکرات کےلئے سنجیدہ نہیں اس کے تمام دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں حریت کانفرنس کے 8 نکاتی فارمولے پر تاحال غور نہیں ہوا بھارتی حکومت محض وقت گزاری کررہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت با معنی مذاکرات کےلئے کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہا تاہم انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ بات چیت کے خلاف نہیں مگر گفت شنید سنجیدہ اور بامعنی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت بدستور ہٹ دھرمی پر قائم ہے سنجیدہ مذاکرات کے دعوے بھی سراب ثابت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس بات چیت کے خلاف نہیں ہے تاہم میدان سطح پر بھارت سنجیدگی کا اظہارنہیں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس حریت کانفرنس نے جو بات چیت کے حوالے سے 8نقاطی فرامولا پیش کیا تھا اس پر بھی غور نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے صاف نظر آرہا ہے کہ نئی دلی بات چیت میں مخلص نہیں ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مذاکرات کاروں کی جو ٹیم وادی روانہ کی گئی تھی نئی دلی نے اس پر بھی عمل نہیںکیا جو اس بات کی مظہر ہے کہ بھارتی حکومت صرف وقت گزاری کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے دعوے اور اعلانات ریاست کو فنڈز فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ 3انچ برف نے جموں کشمیر کی زندگی کو درہم برہم کر دیا۔
|