|
2بھارتی فوجی دم گھٹنے سے ہلاک ،مختلف واقعات میں 40افراد زخمی |
|
|
|
بدھ, 11 جنوری 2012 15:49 |
سرینگر(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھمپور میں 2بھارتی فوجی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ ٹریفک حادثے سمیت مختلف واقعات میں 40افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق ادھمپور ضلع میں قائم بھارتی آرمی سروس کور کے 5171یونٹ سے وابستہ حوالدار رندھیر سنگھ اور سپاہی رنجیت سنگھ سوموار کی شب آرمی میس میں کام ختم کرنے کے بعد سونے کیلئے گئے ، دونوں اہلکاروں نے اپنے کمرے میں کوئلے کی بھٹی جلا رکھی تھی جس سے دوران شب زہریلی گیس خارج ہوئی ۔دونوں اہلکاروں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ایس ایچ او ادھمپورگھیان چند شرما نے اسپتال ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔حوالدار رندھیر سنگھ کا تعلق ہریانہ سے تھا جبکہ سپاہی دلجیت سنگھ بہار کا رہنے والا تھا ۔اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور دونوں اہلکاروں کی لاشیں قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد متعلقہ یونٹ کو سونپ دی گئی ہیں جہاں سے ان کو آبائی گھر بھیج دیا جائے گا ۔فوج نے اپنی سطح پر بھی معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے جبکہ سمبل سوناواری میں سڑک کے ایک حادثے میں مسافر بس 30 نمبر جے کے 01 بی 0605فٹ گہر ی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13خواتین سمیت 33افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 18کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ مسافر بسسعدنارہ حاجن سے سرینگر کی طرف آرہی تھی اور حاجن پل کے مقام پر پھسلن کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 30کھائی میں جاگری ۔حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ جائے واردات کی طرف دوڑ پڑے اور بچاﺅ کارروائیاں شروع کیں۔اس حادثے میں 13خواتین سمیت 33افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں جمیلہ بیگم زوجہ علی محمد ڈار ، اس کا بیٹاعمر جان ولد علی محمد ڈار اور اسی کی بیٹی آسیہ دختر علی محمد ڈار،ساکنان ہاکبارہ، شاہینہ زوجہ محمد الطاف ساکنہ سودنار، ناہیدہ زوجہ ثنا اللہ بٹ ساکنہ صفا پورہ، عبد الاحد وگے ولد غلام احمد وگے سعد نار،پرویز احمد ملہ ولد غلام نبی ملہ ساکنہ سدر کوٹ بالا، شبیر احمد ڈار ولد عب المجید ساکنہ سدرکوٹ، راجہ بیگم زوجہ عبد الرشید تانترے ساکنہ ہاکبارہ، مشتاق احمد وگے ولد اسد اللہ ساکنہ سعد نار، راشدہ بیگم زوجہ غلام نبی ڈار ساکنہ حاجن شامل ہیں تاہم راجہ بیگم زوجہ عبد الرشید تانتر کی حالت خراب بتائی جارہی ہے۔ ادھربارہمولہ میں اسٹیو اور گیس سیلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں 5سالہ معصوم بچی سمیت ایک ہی کنبے کے5افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جبکہ اس دلدوز واقعہ میں ایک رہائشی مکان زمین بھوس ہو گیا۔ جامع بارہمولہ میں اس وقت کہرام مچ گیا بشیر احمد نجار ولد غلام احمد کے رہائشی مکان میں اچانک ایک خوفناک دھماکہ ہوا ۔ مذکورہ شہری کے رسوئی گھر میں خواتین گھریلو مصرفیات میں مشغول تھیں اور انہوں نے کھانا پکانے کی خاطر اسٹیو جلا رکھا تھا تاہم اسی دوران اچانک اسٹیو ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس نے رسوئی گھر میں موجود گیس سیلنڈر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا اور گیس سیلنڈر بھی اسی اثنا میں خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ۔اس دلدوز حادثے میں ایک ہی کنبے 5افراد جھلس گئے جن کی شناخت 5سالہ انشا ،شبیر احمد نجار،اس کی زوجہ ڈیزی،اشفاق احمد اور فیصل احمد کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کیلئے داخل کیا گیا ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سوف شالی ککر ناگ اننت ناگ میں خونخوار ریچھ نے ایک ہی کنبے سے وابستہ 2 شہریوں پر حملہ کرکے انہیں لہو لہان کردیا۔
|