|
آٹھ مقام سے کنڈل شاہی جانے والی لینڈ کروزر دریائے نیلم میں جاگر ی 3 افرادجاں بحق |
|
|
|
ہفتہ, 07 جنوری 2012 16:06 |
آٹھ مقام ( پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) آٹھ مقام سے کنڈل شاہی جانے والی لینڈ کروزر دریائے نیلم میں جاگر ی 3 افرادجاں بحق دو شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح دس بجے کے قریب محکمہ جنگلات کا اہلکار مشکور شاہ اپنی پرائیویٹ لینڈ کروزر نمبر2666 پر سوار ہوکر کنڈل شاہی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث اس کی گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری جس کے باعث تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے بعد آرمی اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہیں نے زخمیوں کو نکال کر ایم ڈی ایس چمبر منتقل کر دیا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ حسب روایت حادثہ سے لاعلم رہی پولیس بھی تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچی ۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں مشکور شاہ ، مقبول شاہ ساکنان صندوق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں جمیلہ بی بی زوجہ یعقوب،عائشہ بی بی زوجہ فرید شامل ہیں
|