خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
ملک میں سردی کی نئی لہر، وادی نیلم کی پر کشن گنگا جھیل منجمد ہوگئی چھاپیے ای میل
بدھ, 04 جنوری 2012 14:10
مظفر آباد( پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)وادی کشمیر،سوات ،شمالی بلوچستان ،چترال سمیت مری میں نئے سال کی پہلی برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیاہے۔ مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مظفرآباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ وادی نیلم ،لیپہ اوردیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ادھر وادی نیلم کے مقام پر کشن گنگا جھیل منجمد ہوگئی ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ اور چترال شہر میں بھی سال کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ بالائی علاقوں میں لکڑی کی قیمتوں میں اضافے ،پانی منجمد ہونے اورگیس نایاب ہونے سے سردی کا مقابلہ کرنے میں شہریوں کو مشکلات ہیں۔ مری میں سال نو کی پہلی برفباری سے وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور وادی کے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد،مانسہرہ ،نتھیاگلی میں موسم ابرآلود ہے ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ کیاگیا، گلگت میں گلیوں میں جمع پانی بھی جم گیاہے۔ شمالی بلوچستان میں طویل خشک سردی کے بعد گذشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،زیارت ،کوڑک ٹاپ، کان مہترزئی سمیت بالائی اورپہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے ۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے