خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
بھارت طاقت کے بل پر کشمیر میں غلبہ قائم رکھنا چاہتا ہے،میرواعظ عمر فاروق چھاپیے ای میل
ہفتہ, 31 دسمبر 2011 14:40
سرینگر(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)کل جماعتی حریت کانفرنس( میر واعظ گروپ) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں پر غلبہ قائم اور معاشی طو رپر انہیں محتاج رکھنا چاہتا ہے، تاہم عوامی طاقت کے سامنے فوجی طاقت کی نہیں چلتی اور عرب دنیا کی احتجاجی تحریکو ں نے ایسا ثابت کردیا۔مرکزی جامع مسجد بیروہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ جدوجہد حق خو دارادیت جاری رہے گی ،ہم اپنے روایتی موقف سے نہ ہٹ سکتے ہیں، نہ دور رہ سکتے ہیں، کشمیر کشمیریوں کا ہے اور ان کی منشا اور مرضی کے بغیر ان پر کوئی بھی حل نہیں ٹھونسا جا سکتا، کشمیر مسئلہ حل ہونے تک انتظامی معاملات بھی ٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں، عمر عبداللہ حکومت پہلے محکموں کا احتساب کرے۔وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف جہاد کا فتویٰ جاری کرنے کی اپیل کے ایک روز بعدانہوں نے ریاستی حکومت پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف جہاد کے اعلان کا درس دینے وا لی عمر عبداللہ حکومت پہلے محکموں کا احتساب کرے جن کے ذمے محکمہ بجلی کے کروڑوں روپے واجب لادا ہیں“۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے