خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
36/ علماء مشرف کو وا جب القتل قرار دے چکے، عمل کرنے والے کو ایک ارب روپے دینگے، طلال بگٹی چھاپیے ای میل
پیر, 16 جنوری 2012 08:09

اسلام آباد( پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام )بلوچ رہنما سردار اکبر بگٹی مرحوم کے صاحبزادے اور جمہوری وطن پارٹی کے صدر طلال اکبر بگٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کو یاد دلایا ہے کہ 36/ علماء کرام ان کے قتل کا فتویٰ دے چکے ہیں اور جو بھی اس فتویٰ پر عمل کرے گا ہمارا ہیرو ہوگا، مشرف کی وطن واپسی کی اطلاعات پر ردعمل لینے کے لئے ر ابطہ کرنے پر طلال بگٹی نے بغیر ہچکچاہٹ کہا کہ جو شخص بھی پرویزمشرف کو قتل کرے گا اس کو بلوچستان میں ایک ارب روپے انعام دیا جائے گا جبکہ مشرف کی وطن واپسی پر فوری گرفتاری کے لئے وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی کو قتل کرنے اور لال مسجد اسلام آباد میں بے گناہ افراد کے قتل پر 36/ علماء کرام سابق صدر کو و اجب القتل قرار دے چکے ہیں مقتول سردار کے صاحبزادے طلا ل بگٹی نے خود کو اپنے شہید والد کا حقیقی سیاسی وارث قرار دیا اور واضح کیا کہ خاندان کے دیگر تمام افراد خصوصاً جنہوں نے ڈیرہ بگٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد کے قاتل کا آخری سانس تک پیچھا کریں گے طلال بگٹی نے کہا کہ مشرف نے بے گناہوں کے قتل میں اردو اسپیکنگ اور فوجی سپاہیوں کو غلط طور پر استعمال یا ملوث کیا اگر ان میں سے کوئی مشرف کو قتل کرے گا تو اس کو سو ملین روپے اضافی کوئٹہ میں ایک کمرشل پلاٹ کی صورت میں 72/ گھنٹوں میں ادا کردیئے جائیں گے بلوچ رہنما نے کہا کہ پرویز مشرف کو وطن پہنچتے ہی گرفتار کرنے کے لئے وہ ذاتی طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور مشرف کے لئے اکبر بگٹی اور لال مسجد کے معصوم افراد کے قتل پر زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی استدعا کریں گے انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پرویز مشرف کے مسئلہ پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی اور میاں صاحب میرے نکتہ نظر سے متفق ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مشرف آئین و قانون توڑنے کا مجرم ہے اور آرٹیکل 6/ کے تحت سزا کا حق دار ہے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے