خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
زرداری ٹیکس ادا نہیں کرتے، ایف بی آر کے پاس دولت کی تفصیلات بھی نہیں چھاپیے ای میل
ہفتہ, 31 دسمبر 2011 11:33
اسلام آباد(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)صدر آصف علی زرداری ٹیکس ادا کرتے ہیں یا نہیں لیکن ایف بی آر کے ٹیکس ادا کرنے والوں کے ڈیٹا بیس میں ان کا نام اور این ٹی این نمبر بھی شامل ہے لیکن نہ تو انکا ٹیکس ریٹرن موجود ہے اور نہ ہی ان کی دولت کی تفصیلات۔صدر زرداری کے 2سیاسی حریف نواز شریف نے رواں برس 25لاکھ اور عمران خان نے 3لاکھ 22ہزار ایک سو 10روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر میں موجود ذرائع نے ’دی نیوز ‘کو بتایا کہ جب سے ٹیکس ریٹرن کی ای فائلنگ لازمی قرار دی گئی ہے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ صدرکا ٹیکس ریٹرن ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں وہ موجود نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔صدر زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر سے جب پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’صدر کی جانب سے باقاعدگی سے اپنے ٹیکس مشیران کے ذریعے بروقت متعلقہ حکام کو ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں۔ان ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں صدر زرداری کی ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے جو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ ان کا این ٹی این نمبر 0295839، کٹیگری انفرادی اور سیلری انکم ان کا کاروبار ہے۔ بہرحال ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں نہ تو صدر کا ٹیکس ریٹرن موجود ہے اور نہ ہی کسی قسم کے ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات کہ انہوں نے کبھی ٹیکس ادائیگی کی ہے۔ان کے مخالفین میں نواز شریف نے 30جون2011ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے اپنی ایک کروڑ 6 لاکھ 7 ہزار 4 سو 88قابل ٹیکس آمدنی پر 25 لاکھ 13 ہزار 8 سو 54روپے ٹیکس ادا کیا۔نواز شریف کے سال 2010ء کے ویلتھ ریٹرن سے ظاہر ہو تا ہے کہ ان کا عباس اینڈ کمپنی میں 10ہزار روپے سرمایہ، چوہدری شوگر ملز میں ایک کروڑ 60لاکھ کے حصص، لاہور135اپر مال میں 9لاکھ روپے مالیت کی غیر زرعی اراضی، موزاں بھگتاں رائیونڈ روڈ لاہور میں 2لاکھ 44ہزار4 سوپچاس روپے مالیت کی22 کنال 16 مرلے کی جائیداد،موزہ منک ،بادو کی شاہ میں3کروڑ 69لاکھ35ہزار 8سو 82روپے مالیت کی 8سو97کنال 16مرلے اور 36ہزار6سو 75روپے مالیت کی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ موزہ مندیالی تحصیل فیروز والامیں 14کنال زرعی اراضی ہے۔نواز شریف کے پاس ٹویوٹا لینڈ کروزر اور مرسیڈیز بینز بھی ہیں جوکہ تحفے میں ملی ہیں۔ان کے پاس 11لاکھ27ہزار 5 سو 12 روپے غیر کاروباری رقم جبکہ 3بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں سے2 لاہور میں اور ایک جدہ میں ہے جن میں بالترتیب 4لاکھ 12 ہزار 9 روپے، 10 کروڑ 43 لاکھ 29 ہزار9سو 16 روپے اور8لاکھ 89ہزار 4سو 16ریال موجود ہیں۔ ان کے2010کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 184.6ملین اثاثے موجو دہیں۔عمران خان کے ٹیکس ریٹرن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے 3لاکھ22ہزارایک سو 10روپے ادا کئے۔عمران خان نے 23لاکھ30ہزار روپے زرعی آمدنی،قابل ٹیکس آمدنی 5لاکھ46ہزار6سو 20روپے بشمول 5لاکھ 76ہزار روپے پراپرٹی انکم اور پاکستان سے باہر خدمات کے عوض وصول کردہ ایک کروڑ 97لاکھ 99ہزار 9سو64کی کمائی بھی ظاہر کی۔عمران خان کے ٹیکس ریٹرن سے ظاہرہوتا ہے کہ ان کی غیر زرعی اراضی میں وراثت میں ملنے والاہاؤس نمبر2زمان پارک لاہور، 300کنال 5مرلے کااسلام آباد کے گاؤں موہرہ نور میں تحفے میں ملنے والا گھر، اسلام آباد رومنا 4 میں11لاکھ 75ہزار روپے مالیت کا8-b-iiاپارٹمنٹ اور2کنال کا میانوالی میں وراثت میں ملنے والا گھرشامل ہے۔عمران خان کی زرعی اراضی میں50ہزار مالیت میاں چنوں میں 560 کنال 15مرلے کی جائیداد،مانکیرہ بھکر میں42لاکھ روپے مالیت کی 265کنال اراضی،پھالیاں فیروز والاشیخوپورہ میں وراثت میں ملنے والی 133 کنال ،وراثت میں ملنے والی بھکر میں 33کنال،وراثت میں ملنے والی بھکر میں60کنال اور بھکر ہی میں وراثت میں ملنے والی 170کنال اراضی شامل ہے۔ان کی 2010کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کے 4بینک اکاؤنٹس ہیں جو کہ سارے اسلام آباد میں ہیں جن میں بالترتیب 12ہزارایک سو 30برطانوی پاؤنڈ، ایک لاکھ81ہزار7سو28امریکی ڈالرز،92ہزار62یورو اورایک ہزار4سو73امریکی ڈالرز موجود ہیں۔عمران خان کے پاس ایک ٹویوٹاپراڈوہے جو انہوں نے50لاکھ میں خریدی اس کے علاوہ وہ سوزوکی بولان کیلئے6لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر چکے ہیں۔ان کے فرنیچر اور فکسچر کی مالیت صرف 2لاکھ روپے ہے جبکہ ان کے اثاثہ جات کی اعلان کردہ ساری مالیت3کروڑ 94لاکھ روپے ہے۔حال ہی میں’دی نیوز‘نے خبر شائع کی تھی کہ وزیراعظم نے رواں سال کیلئے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے ہیں اور ٹیکس کی جو ادائیگی کی ہے وہ بھی برائے نام ہی ہے اور وہ اپنے خاندان کے واحد شخص ہیں جنہوں نے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ دیگر اہلخانہ نے تو این ٹی این نمبر تک حاصل نہیں کئے ہیں۔وزیراعظم گیلانی نے صرف رواں برس 2011 میں 7 ہزار 6روپے ٹیکس ادا کیا ہے ۔ یہ وہ رقم ہے جو ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے حکام نے وزیراعظم کے بینک اکاؤنٹ سے از خود وصول کرلی۔ایف بی آر کے موجودہ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کے مطابق وزیراعظم کا این ٹی این :’آئی ٹی کی ادائیگی 7ہزار6روپے بینک نے سال2011ء کیلئے ٹیکس این ٹی این نمبر 3607251-6 سے وصول کیا۔اپنی ٹیکس ادا کرنے والوں کی رجسٹریشن پروفائل میں کوئی بھی ٹیکس ریٹرن ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ اس میں ان کا نام موجو دہے : نام سید یوسف رضا گیلانی ، کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ نمبر 3520126873455اوراین ٹی این نمبر 3607251-6ان کی تاریخ پیدائش 19/06/1952 این ٹی این الاٹڈ تاریخ 12/10/2010اور ایکٹیویٹی کوڈ 000011ہے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے