|
سانحہ خروٹ آباد ، ہلاک ہونیوالے 3غیر ملکیوں کی تدفین آج ہوگی |
|
|
|
جمعرات, 23 جون 2011 12:22 |
کوئٹہ(پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)کوئٹہ کے خروٹ آباد سانحہ میں ہلاک ہونیوالے تین روسی باشندوں کی تدفین آج جبل نورقبرستان میں ہوگی۔۔واقعہ میں ہلاک ہونے والے دیگر دوافراد اوران کے بچے کی تدفین 12جون کو کوئٹہ میں کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق خروٹ آباد سانحہ میں ہلاک ہونے والے باقی تین روسی باشندوں کی تدفین آج شام ساڑے پانچ بجے بروری کے جبل نورقبرستان میں ہوگی جس کا اہتمام الخدمت فاونڈیشن کرے گی ذرائع کے مطابق روسی سفارت خانہ کو ابھی تک تینوں غیر ملکیوں کے لواحقین کا پتہ نہیں چلا سکا ہے جس کی بناء پر روسی حکام کی اجازت سے تدفین امانتا کی جارہی ہے۔تدفین میں شرکت کے لئیروسی قونصل جنرل اینڈری ڈیمی ڈوف کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں 17مئی کوایف سی اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے خروٹ آباد سانحہ میں ہلاک ہونے والے تاجک باشندے نعمان اس کی ریشین بیوی اولگااوران کے بچے کی تدفین 12جون کوان کے لواحقین کی موجودگی میں جبل نور قرستان میں کردی گئی تھی۔
|