|
کوئٹہ : بلوچستان پر امریکی قرارداد، پی پی کی امریکا مخالف ریلی |
|
|
|
جمعرات, 23 فروری 2012 07:19 |
|
کوئٹہ (عبدالسلام محمدی سے) امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرار داد پیش ہونے کیخلاف پیپلز پارٹی کوئٹہ کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سریاب روڈ سے پریس کلب تک امریکا مخالف ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے بینظیر بھٹو کی تصاویر اٹھارکھی تھیں اور وہ امریکا کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں محراب خلجی قادر ساسولی اور دیگر نے کہا کہ امریکی کانگریس نے کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر آج تک بات نہیں کی لیکن پاکستان کے اندرونی معاملات میں قرارداد پیش کرکے امریکی سیاست دانوں نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے
|