خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
جنوبی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،6 امریکی فوجی ہلاک چھاپیے ای میل
جمعہ, 20 جنوری 2012 21:19
 
قندھار (پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ملک کے جنوبی حصے میں پیش آیا ہے۔نیٹو کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کسی دہشت گردی کی کارروائی کی اطلاع نہیں تھی تاہم اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔نیٹو کے بقول حادثے کی مزید تفصیلات اس وقت تک جاری نہیں کی جائیں گی جب تک ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو مطلع نہیں کردیا جاتا۔اتحادی فوج ایساف کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ حادثہ کی وجوہات کے بارے میں جانچ کی جارہی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ حادثے کے وقت دشمن کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہورہی تھی۔برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کسی بھی برطانوی فوجی کے ہلاک ہونے کا اطلاع نہیں ہے۔اس حادثے کے دن ہی جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں اتحادی فوج کے زیرِ استعمال ایک ائرپورٹ میں حملے میں سات شہری مارے گئے تھے۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی نے ائرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گیٹ پر ہی روک لیا گیا جہاں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مشرقی افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں22 امریکی بحریہ کے کمانڈوز سمیت 30 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔یہ فوجی چنوک ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جو کابل کے مغرب میں واقع صوبہ واردک میں گر کر تباہ ہوا تھا۔طالبان نے دعوی کیا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر انہوں نے مار گرایا تھا۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے