|
ارفع کریم کی موت پاکستان کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی خواتین رہنما حنیفہ ترین |
|
|
|
پیر, 16 جنوری 2012 19:03 |
کوئٹہ(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)دختر پاکستان ارفع کریم کی موت پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ملک بھر کی بچیاں ارفع کریم کو اپنا آئیڈیل بنا کر تعلیم اور کمپیوٹر کے شعبے میں آگے آکر ملک اور قوم کی خدمت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی خواتین رہنما حنیفہ ترین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ارفع کریم نے کم عمری میں ملک اور قوم کیلئے جو کام کیا ہے وہ رہتی دنیا تک تاریخ کے صفحات پر محفوظ رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی خواتین ارفع کریم کی موت کو پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیتی ہے اور پاکستان خصوصا بلوچستان کی بیٹیوں کو اس بات کی تلقین کرتی ہے وہ خود کو ارفع کریم جیسا بنائیں تاکہ ان کاان کے خاندان اور وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن ہو انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر بچی تعلیم حاصل کرے اور اس کیلئے حکومت تعلیم کیلئے اتنا زیادہ بجٹ مختص کرے کہ صوبے کی ہر بچی سکول جاسکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور آئی ٹی کے شعبے میں ملک اور قوم کا نام روشن کرے۔
|