|
جعفرآباد:18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا |
|
|
|
ہفتہ, 07 جنوری 2012 13:34 |
جعفرآباد(پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)جعفرآباد کے علاقے پولیس تھانہ ملگزار کی حدود میں نامعلوم افراد نے18، انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان سے سندھ کے مختلف علاقوں کو جانے والی 18، انچ قطر گیس پائپ لائن کو جعفرآباد کے علاقے پولیس تھانہ ملگزار کی حدود میں گوٹھ جانی خان کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ یہ وہی گیس پائپ لائن جسے دوروز قبل دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تھا۔ اور 5جنوری کو مرمت کے بعد گیس سپلائی بحال کی گئی تھی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
|