|
سندھ حکومت تھرکول پراجیکٹ پرفنانسنگ یقینی بنائے یا منصوبہ وفاقی حکومت کے سپرد کردے،ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند |
|
|
|
بدھ, 22 فروری 2012 17:20 |
کراچی (وسیم نظامی سے)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہاہے کہ سندھ حکومت تھرکول پراجیکٹ پرفنانسنگ یقینی بنائے یا منصوبہ وفاقی حکومت کے سپرد کردے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ کے زیراہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ایٹمی سائنسدان اورممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹرثمر مبارک مند نے کہا کہ صدراوروزیراعظم کی ذاتی دلچسپی، یقین دہانی اوراحکامات کے باوجود وزارت خزانہ نے تھرکول پراجیکٹ کیلئے فنڈز کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے اسے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے مکمل کرنے پرزور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں نے شعلہ جلاکر گیس کی موجودگی ثابت کردی ہے تاہم شعلے کو جلتا رکھنے اور اس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک مرتبہ شعلہ بجھ گیا تو تین سال کی محنت اوراب تک کی سرمایہ کاری سب ضائع ہوجائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ تھر میں موجود175ارب ٹن کوئلے کے ذخائرکو روایتی افسر شاہی اورسرخ فیتہ کلچر سے بچانے میں اپنا کردار اداکریں۔
|