وکلاء کے قتل کيخلاف احتجاج،سندھ ہائيکورٹ ميں عدالتي کام معطل چھاپیے ای میل
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:39
کراچي(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )کراچي ميں وکلاء کے قتل کے خلاف احتجاجا دوسرے روز بھي سندھ ہائي کورٹ اور ماتحت عدالتوں ميں عدالتي کام معطل ہے. کراچي کے علاقے آرام باغ کے علاقے ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تين وکلاء کو قتل کرديا تھا. وکلاء کي ٹارکٹ کلنگ کے خلاف اور قاتلوں کي گرفتاري تک سندھ ہائي کورٹ بار ايسوسي ايشن اور کراچي بار ايسوسي ايشن نے عدالتي کارروائي کا بائيکاٹ کرنے کا اعلان کيا تھا. آج بھي سندھ ہائي کورٹ ، سٹي کورٹ اور ملير کورٹ ميں وکلاء کي جانب سے عدالتي کارروائي کا بائيکاٹ کيا جارہا ہے جس کے باعث عدالتي کام معطل ہے ، جس کے باعث سماعت کے لئے آنے والے پريشاني کا شکار ہيں جبکہ سندھ ہائي کورٹ ميں اہم نوعيت کے مقدمات کي سماعت چيمبرز ميں کي جاتي ہے.
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر