|
ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 5روپے فی کلو کمی کردی گئی |
|
|
|
بدھ, 22 فروری 2012 19:23 |
ل اہور (ناظم حسین سے)ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 5روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے گزشتہ 17دنوں میں 20روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے ۔نئے اعلامیہ کے مطابق گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 120روپے کمی ہو گئی ہے ۔جبکہ ا یل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے مذکورہ کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا کی ملی بھگت سے لوکل گیس کوبین الاقوامی قیمت پر فروخت جا رہا ہے۔3 مارچ کوہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے۔اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان، فاٹا،بالاکوٹ،آزاد کشمیر,باغ،نوشہرہ،مانسہرہ،نتھیا گلی،سواتم میں قیمتیں175سے کم ہوکر 170روپے راول پنڈی, اسلام آباد،مری,اٹک میں 155سے کم ہوکر150روپے مظفرآباد.پشاور،ڈےرہ اسماعےل خان،کوہاٹ،صادق آباد،رحےم ےارخاں، منڈی بہاوالدین،سکھر میں145سے کم ہوکر140روپے .فیصل آباد،گجرات ،جہلم،خانیوال،مےرپور،ملتان،ڈ ےرہ خازی خان،بہاولپور میں140سے کم ہوکر135روپے کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، قصور،ساہےوال،خانےوال،جھنگ،سرگوداھا ،بھیرہ میں 135سے کم ہوکر130روپے فی کلوہو گئی ہے ۔دوسری جانب سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین محمد عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے ۔ ایل پی جی مافیا کو 22روز میں44 کروڑ روپے کی ناجائز منافع خوری اور عوام کے 350ارب روپے کی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔
|